مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو پونے دو کروڑ لوٹ کر فرار

چکوال (پی این آئی) اسلام آباد لاہور موٹر وے پر تھانہ ڈھمن کی حدود میں گزشتہ رات گئے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکؤوں نے پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا۔۔۔۔ تھانہ ڈھمن پولیس کے مطابق واردات چکوال روڈ پر اس وقت کی گئی جب مسافر بس کو دھند کے باعث موٹروے سے بلکسر انٹرچینج پر اتارا گیا۔۔۔۔ بس میں بیوپاری اور مزدور سوار تھے جو مویشیوں کی خریداری کرنے بس کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔۔

اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسافروں نے بتایا کہ ایک کرولا گاڑی نے رات گئے ان کا پیچھا کیا اور سات ڈاکو مسافروں سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close