سابق وفاقی وزیر نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کر دی

شکرگڑھ (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنی پارٹی ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ میں ہسپتال میں تھا، اس لیے پارٹی ٹکٹ کےلیے ایپلائی نہیں کرسکا تھا۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ انجان آدمی، جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اُس کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔۔۔۔۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کرکے دکھانی ہے۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔۔۔۔ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ باقی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے؟ دانیال عزیز نے جواب دیا، جی بالکل ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close