شدید سردی، چھوٹے بچوں کو کب تک چھٹیاں دے دی گئیں؟

لاہور (پی این آئی) شدید سردی اور بچوں میں نمونیہ کے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب کی حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پریپ، نرسری اور کلاس ون کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹی دے دی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دیگر کلاسز کے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین ماسک اور گرم کپڑے پہن کر آئیں گے، بیمار بچہ مکمل صحت مند ہونے تک اسکول نہیں آئے گا۔۔۔۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم کےعلاوہ کوئی بھی گرم کپڑا پہننے کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 31 جنوری تک اسمبلی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی، 19 جنوری تک بچوں کے کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close