گیس کے نئے ذخائر دریافت، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی)گیس کے نئے ذخائر دریافت، عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔ماڑی پٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیاہے ۔ماڑی پٹرولیم نے اعلامیے میں کہاہے کہ شمالی وزیرستان سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی ،گیس حصول کیلئے کنویں کی کھدائی دو جون 2023 کو شروع کی تھی، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی ،نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں