پنجاب میں تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی ۔۔ شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی، بڑا بریک تھرو، پی ٹی آئی عہدیدار و بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 

 

 

 

 

عاطف گجر نے عبدالعلیم خان کی حمائیت کا اعلان کردیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کیلئے عاطف گجر نے اپنے ڈیرے پر شاندار استقبالیے کا اہتمام کیا، جہاں آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عاطف گجر سابق کونسلر بھی ہیں، عاطف گجر نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر انتخابات میں عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما حاجی محمد احمد اور میاں سلمان بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں