اسلام آباد (پی این آئی) پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ۔۔ پاسپورٹ اجرا سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لیے فون اور واٹس ایپ نمبرجاری کردیے گئے۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔
ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلی ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں