دانیال عزیز نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میں مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، اگر ان کو نوازنا ہے جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں توایسا ہی سہی، الیکشن ضرور لڑوں گا ۔

 

 

دانیال عزیز نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مہنگائی پر بات کرنے کیلئے یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، اگر ان کو نوازنا ہے جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں توایسا ہی سہی۔عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، میں الیکشن لڑوں گا مجھے مہنگائی کو ختم کرکے دکھانا ہے۔ میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔ میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔الیکشن ضرور لڑوں گا مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close