نومولود بچے کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنیوالی خاتون پکڑی گئی، کون نکلی؟

لاہور (پی این آئی) پولیس نے پروسن کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کے مطابق پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغوا کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ بہانے سے مدعیہ کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی، آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے ملکر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close