عام انتخابات کی تیاریاں، نادرا کی انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں پکڑی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے،4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے ہیں۔

نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں نادرا نے 4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شمالی وزیرستان ،اورکزئی ، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کو خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کردیا گیا ہے۔

انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔انتخابی فہرستوں میں تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close