ایک اور ن لیگی رہنما و سابق سینیٹر پر قاتلانہ حملہ، 6گولیاں مار دی گئیں

تربت (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے امیدوار اسلم بلیدی پر نامعلو م افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، لیگی رہنما کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close