سرکاری رہائشگاہوں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آ باد (پی این آئی) سرکاری رہائشگاہوں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی۔۔ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نےسرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے رولز میں تر میم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

ذرائع نے بتایا کہ اکا موڈیشن ایلوکیشن رولز2002میں تر میم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے رولز کے رول 20کی شق کوختم کئے جانے کا امکان ہے۔ رول20کے تحت ریٹائر ہونے والے وفاقی ملازم کو الاٹ شدہ سر کاری مکان ان کے ملازم بیٹے یا بیٹی کو الاٹ کر دیا جا تا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close