اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کیخلاف انویسٹی گیشنز اور انکوائریوں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں ۔
انصار عباسی نے لکھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف اور انکےاہل خانہ کیخلاف تمام انویسٹی گیشنز اور انکوائریاں بند کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں نواز شریف کیخلاف اب بھی کچھ انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کے کیسز زیر التواء ہیں۔ یکم جنوری کو نیب نے ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ کی سفارش پر نواز شریف اور دیگر کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس بند کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں نیب کے استغاثہ کی مدد سے نواز شریف کو العزیزیہ اور ایوین فیلڈ کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری کرایا گیا تھا۔
نواز شریف کیخلاف نیب، ایف آئی اے اور دیگر سرکاری ایجنسیوں میں زیر التوا ءکرپشن انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کے حوالے سے کوئی تفصیلات دستیاب نہیں۔ 2017ء میں پانامہ جے آئی ٹی نے نواز شریف اور فیملی کیخلاف 30 سے زائد انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کا ذکر کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے نیب، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی سے ایسے کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جن میں ان اداروں نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن یا بدعنوانی کے الزامات کے تحت انویسٹی گیشن یا انکوائری کی تھی۔انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں نواز شریف اور دیگر کیخلاف جن کیسز بشمول ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کا ذکر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا ان کی تفصیلات بھی لکھیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں