دبئی (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبد الوحید پا ل گزشتہ دن اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے-
ان کے انتقال کی خبر امارات کے لیگی حلقوں میں انتہائی دکھ اور غم سے سنی گئی- مرحوم طویل عرصے سے دبئی میں مقیم تھے- انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لئے پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے- خواجہ عبد الوحید پا ل مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی تھے- صدر مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات محمد غوث قادری نے خواجہ عبد الوحید پا ل کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے مخلص ساتھی تھے- ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے جلد ہی تعزیتی ریفرنس رکھا جائے گا-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں