پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یہ الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس ملنے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کی روایت قائم کر دی۔ آج اور کل پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پوری بحث سنی۔ کسی بھی پارٹی کو انتخابی نشان دینا اس کا آئینی حق ہے۔ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی آرڈر سے بلے کا نشان چھینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ‘بلا’ اپنی ویب سائٹ پر دوبارہ ڈالیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں