اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دیدیا ،جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
تاہم ان کے استعفیٰ میں بڑی غلطی سامنے آگئی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفیٰ پر سال 2023لکھا ہوا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے سٹاف کا ٹائپ کردہ استعفیٰ سائن کیا۔یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں