لاہور (پی این آئی) سکولوں میں بچوں کو مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں دیدی گئیں ۔۔ پنجاب میں شدید سردی کے سبب پہلی کلاس تک کے بچوں کو مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں دیدی گئیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا کہ صبح کے وقت سکولوں میں بچوں کی اسمبلی ختم کر دی جائے۔ انہوں نے رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔نگران وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کا شکا ر ہیں، سکول میں جس بچے کو نمونیہ ہے اسے سکول آنے سے روکا جائے۔ بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نمونیہ سے بچاؤ کیلئے فوری ویکسین لگائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں