لاہور(پی این آئی)اہم پی ٹی آئی خاتون رہنما نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا،مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مدمقابل پی ٹی آئی خاتون رہنما صنم جاوید نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی خاتون رہنما صنم جاوید نے اپیل میں کہا کہ اپیلٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، جوائنٹ اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر کاغذات مسترد کئے گئے۔ 8 ماہ سے پابند سلاسل ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید ان دنوں اسیر ہیں،
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں