لاپتا افراد انکوائری کمیشن, حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:(پی این آئی)لاپتا افراد انکوائری کمیشن, حکومت کا بڑا فیصلہ۔وفاقی حکومت نے لاپتا افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے۔2011 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا گیا تھا اور ماضی میں لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں 6 ماہ سے 3 سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔

لاپتا افراد کمیشن تین افراد پر مشتمل ہیں جن میں کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ہیں جب ممبران میں جسٹس (ر) ضیاء پرویز اور سابق آئی جی شریف ورک شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں