اسلام آباہ(پی این آئی)فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری ،سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اس کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا، انہوں نے فیصلے کی ابتدا لارڈ ایٹکن کے 1941ء کے ایک جملے سے کی۔تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لارڈ ایٹکن نے اپنی مشہورِ زمانہ تقریر میں کہا تھا کہ برطانیہ میں بدترین جنگ میں بھی قوانین خاموش نہیں تھے،
برطانیہ میں بدترین جنگ میں بھی قوانین وہی تھے جو حالت امن میں تھے۔23 اکتوبر 2023 کو سنایا گیا مختصر فیصلہ بھی تفصیلی فیصلے کا حصہ ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے بنیادی حقوق سے متعلق سوال پوچھا گیا، سپریم کورٹ سے پوچھا گیا کہ کیا آئین کے تحت سویلینز کا فوجی ٹرائل ہوسکتا ہے۔تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے پوچھا گیا کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر آئین کیا کہتا ہے، درخواست گزاروں نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر عدالت کی رائے مانگی، عدالت نے 23 اکتوبر 2023 کو سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں