بانی پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بُری خبر

میانوالی(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بُری خبر،انی پی ٹی آئی کو این اے 89 میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کے حلقے این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔اپیلٹ ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپیل مسترد کر دی، یوں سابق وزیراعظم کو این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے سبب ایکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close