صدر علوی کے بیٹے سمیت4 اہم پی ٹی آئی ارکان کو خوشخبری مل گئی

کراچی(پی این آئی)صدر علوی کے بیٹے سمیت4 اہم پی ٹی آئی ارکان کو خوشخبری مل گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عالمگیر خان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماؤں صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم کے کاغذات نامزدگی منظوری کے ٹربیونل فیصلے کو حلقے کے ووٹر محمد دوست نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ درخواست گزار محمد دوست کون ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دوست محمد محب وطن پاکستانی ہے، ان کا مقصد کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں جانے سے روکنا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا پھر تو ہماری بھی ان سے ملاقات سے کروایئےگا۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے این اے 236 سے عالمگیر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے تماشہ لگا رہے ہیں، کس طرح الیکشن کروارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close