لاہور (پی این آئی)لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے بیوی کو میکے لیکر جانے پر دو سالوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ملزم فہد نے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی بہن نے ملزم فہد سے پسند کی شادی کی تھی، مقتول اپنی بہن کو واپس اپنے گھر لائے جس پر ملزم کو غصہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں