لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن نے اہم اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک امیدواروں کی فہرست جاری کردیں گے، مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ نے بتایا کہ مریم نواز اور شہبازشریف کے جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں جلسے کریں گے، نواز شریف 12 سے 15 ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔نواز شریف کے صدر بننے سے متعلق سوال پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا سربراہ حکومت وزیراعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، صدر مملکت کو ہر چیزکے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے، اس لیے ملک کو ضرورت ہے کہ نواز شریف ایسے عہدے پر ہوں جو آپریشنل ہو اور جس پر بیٹھ کر وہ اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکیں اور میرے خیال میں وہ عہدہ وزیراعظم کا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئی پی پی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہو چکی ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں