کوہاٹ، چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، بڑی ہلاکتیں ہو گئیں

کوہاٹ (پی این آئی) کوہاٹ میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔دہشتگردوں نے منگل کو رات گئے انڈس ہائی وے لاچی ٹول پلازہ اور قریبی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔۔۔۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ لکی مروت کا رہائشی عام شہری نور محمد بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close