عمران خان نےدی اکنامنسٹ میں شائع ہونیوالا آرٹیکل خود لکھا یا پھر مصنوعی ذہانت استعمال کی گئی؟ تحریری وضاحت آگئی

لاہور (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آرٹیکل پر تحریک انصاف کی جانب سے تحریری وضاحت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے برطانوی جریدے دی اکانومنسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل سے متعلق تحریری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے آرٹیکل خود لکھا، مصنوعی ذہانت کے استعمال کی بات درست نہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری تحریری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مختلف اخبار اور دیگر میڈیا پر آرٹیکل سے متعلق گردش خبریں درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل عمران خان کے غیرملکی میڈیا میں آرٹیکل چھپنے کے معاملے پر جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی۔ ذرائع جیل کے حکام کے مطابق عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی۔ ذرائع جیل حکام نے بتایاکہ عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے، ایس اوپیزکے تحت ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آرٹیکل جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دُہرایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔ نگران حکومت نے کہا تھاکہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close