نوازشریف کو نکالنے میں کس کا ہاتھ تھا؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور ( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نکالنے میں جنرل راحیل شریف، جنرل قمر باجوہ، فیض حمید شامل تھے۔

انہوں نےکہا کہ چکوال کا ریٹائرڈ ہونے والا آج بھی عمران خان کیلئےاثرورسوخ استعمال کررہا ہے، ذوالفقار بھٹو اور نوازشریف نے پاکستان کیلئے کام کیا اس لئے عالمی سازش ہوئی تھی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلہ سازی کرنے والے اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، اداروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف فیصلہ کرنے والوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔9مئی واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والا کون تھا؟اگر یہ آج تک پتا نہیں چلا تو ماتم کرسکتا ہوں، ریاست پر حملہ کرنے والوں کو 7ماہ ہوگئے آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں لاسکے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بھی دیں اور انتخابی مہم بھی چلانے دیں، آئین قانون اجازت دیتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، اگر انتخابی نشان چھن گیا ہے تو نہیں کہہ سکتے کہ قانون غلط تھا۔ فروری 8کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ کون محب وطن ہے؟کون سیسلین مافیا ہے یا ریاست پر حملہ کرنے والے کون ہیں؟ تاکہ عوام پھر اپنی مرضی کے مطابق ووٹ کرسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close