سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔

کنٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم پنشن اکاونٹ میں حصہ ڈالیں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی ، ریٹائرمنٹ پر جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ،کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close