اڈیالہ جیل سے ایک اور افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل سے ایک اور افسوسناک خبر ۔۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کاقیدی ہسپتال پہنچ کر فوت ہو گیا۔

اڈیالہ جیل کا قیدی دوران علاج بے نظیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ قیدی کو خراب صحت کے باعث بے نظیر بھٹو ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ قیدی امتیاز احمد کے خلاف تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close