لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سی بی ڈی پراجیکٹ میں سست روی دکھانے پر سی ای او سی بی ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی بی ڈی کا دورہ کیا۔ سی بی ڈی پراجیکٹ میں سست روی پر محسن نقوی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی عمران امین کو عہدے سے ہٹا دیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ ساجد ظفر ڈال کو سی بی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبہ بھر میں یوریا کھاد ذخیرہ کر کے بلیک مارکیٹنگ کرنے میں ملوث بڑی مچھلیوں پر کریک ڈاؤن کروا دیا۔ محکمہ زراعت توسیعی نے 4 جنوری سے 6جنوری 2024ء تک یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران ذخیرہ اندوزی مین ملوث 260 کھاد ڈیلروں کے خلاف ایکشن کیا۔
محکمہ نے دو دن میں ذخیرہ کی گئی 2656 بوری کھاد ضبط کی اور ذخیرہ اندوزوں کو 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کئے۔ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث پائے گئے کھاد ڈیلروں اور دیگر کے خلاف 123 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ گرفتار ہونے والے ذخیرہ اندوزوں کی تعداد 59 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں