نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر اہم پی ٹی آئی رہنما نے بھی مبارکباد دیدی

پشاور (پی این آئی) سینئر پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے قائد ن لیگ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی نہیں ہونی چاہیے، سب کو بنیاد حقوق کا حق ہونا چاہیے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ابھی ماڈل ٹاون سے باہر نہیں نکلے، لیکن ان کے لیے راہ ہموارکی جارہی ہے، وقت آنے پرسیاست دانوں کا قبلہ بدل جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان کھلم کھلا کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہونا چاہیے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے 2018 میں پی ٹی آئی کے لیے ماحول بنایا، بنیادی حقوق پر تیمور جھگڑا کے موقف کی تائید کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close