ملک میں شدید دھند کا راج، آج کتنی پروازیں منسوخ ہوئیں؟

اسلا م آباد (پی این آئی)ملک میں آج دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، پی آئی اے کی 10 غیرملکی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔پیرکو اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان کی 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، کویت سٹی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتارا گیا، دبئی اسلام آباد پی کے 234، پی کے 112 کو لاہور اتارا گیا۔مدینہ ملتان پی کے 716، القصیم ملتان پی کے 170 بھی لاہور اتاری گئی، دمام سیالکوٹ پرواز پی کے 244 لاہور اتاری گئی، جدہ سیالکوٹ پی کے 746، شارجہ سیالکوٹ پی کے 210 بھی لاہور اتاری گئی، دبئی پشاور پروازپی کے 284 اسلام آبادائیرپورٹ پر اتاری گئی۔

اس کے علاوہ دبئی لاہور پرواز پی کے 236 بھی اسلام آباد منتقل کی گئی، ابوظبی اسلام آباد کی پرواز پی کے 161منسوخ کردی گئی، اسلام آباد کراچی ای آر 500 اور ای آر 505 بھی منسوخ ہوگئی، اسلام آبادکوئٹہ ای آر 540 اور 541 دبئی ای ار 701 بھی منسوخ ہوئی۔دوحہ پی کے287،کوئٹہ پی کے 325 اور 326 منسوخ کی گئیں، کراچی سکھر پی کے 530 اور پی کے 531 منسوخ ہوئی، شارجہ ملتان پی کے 812، جدہ ملتان پی کے 940 بھی منسوخ کردی گئی۔ مسقط پشاور کی اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں، چین کے شہر نینگ سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 منسوخ ہوئی، کراچی پشاور 9P865 اور 9P866 بھی منسوخ کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close