ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری،متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک مریض دبئی جبکہ دوسرا جدہ سے کراچی آئے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا، جب کہ 27 سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کےریپڈاینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے، نئے کوویڈ ویرئینٹ کی جانچ کیلئے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں، اور کے مطابق دونوں مریضوں کو قرطینہ ہونے کی ہدایت کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close