پاکستان کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قراردینےپر دفتر خارجہ نے امریکہ کو کرارا جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو’خصوصی تشویش کاملک’ قرار دینا مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے، اس کا زمینی حقائق سےکوئی تعلق نہیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہےکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست سے پھر نکالا گیا، ایسی امتیازی اور یک طرفہ مشقیں نقصان دہ ہیں، یہ امتیاز عالمی سطح پر مذہبی آزادی آگے بڑھانے کے مشترکہ مقصدکو نقصان پہنچاتا ہے، مذہبی عدم برداشت، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ تعمیری مشغولیت اور اجتماعی کوششوں سےکیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں