90میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے 10 جنوری سے بند کیا جا رہا ہے، ٹنل کی انسپکشن پانی کے کم بہائو کے دنوں میں کی جارہی ہے تاکہ بجلی کی مجموعی پیداوار کم سے کم متاثر ہو۔ترجمان واپڈا کے مطابق لو فلو سیزن کے دوران دریاؤں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے اور اسی لئے ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن کے لئے لو فلو سیزن موزوں ترین خیال کیا جاتا ہے اور بیشتر ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن لو فلو سیزن میں ہی کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق جنوری کے مہینے میں نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن اوسطاً 90میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ساڑھے 3 کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار بند ہونے سے نیشنل گرڈ میں صرف90میگاواٹ کا فرق پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close