اہم سیاسی جماعت نے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ دینے کا اعلان کر دیا

کراچی ( پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء امین الحق نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے تو ایم کیوایم ووٹ دے گی۔

سندھ میں ایم کیوایم اور ن لیگ کا وزیراعلیٰ کا مشترکہ امیدوار ہوگا،ہم الیکشن میں ساتھ چلنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا فیصلہ ہے۔کراچی میں ن لیگی رہنماء رانا مشہود اور ایم کیوایم رہنماء امین الحق دیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ایم کیوایم رہنماء امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے ایم کیوایم نوازشریف کو ووٹ دے گی، سندھ میں ایم کیوایم اور مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ مسلم لیگ ن سے بات چیت مثبت طور پر آگے بڑھ رہی ہے، ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے اور کچھ معاملات پر اتفاق بھی ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہر صورت میں کرپشن کوختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ملک کو ترقی دینے کیلئے سب کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا۔ ہم الیکشن میں ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کاجو فیصلہ آیا ہے وہ اچھا فیصلہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ن لیگ کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحادسے متعلق کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کی ہیں، ہماری حتمی سفارشات آج لیڈرشپ تک چلی جائیں گی، یہ ایک ایسا اتحاد ہے جس نے آگے چلنا ہے، اس نے سندھ اور پاکستان میں حالات بدلنے کی جدوجہد ہے، یہ ایک کثیرالجماعتی اتحاد کی فارمیشن ہورہی ہے۔

اس اتحاد کا ویژن ایک ہی ہے، کہ سندھ میں پچھلے سالوں میں 22 ہزار ارب ترقیاتی کاموں کیلئے آیا ہے۔ لیکن سندھ کے حالات دیکھیں تو 2200 لگا نظر نہیں آتا ،یہ سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے، آج اصل اسٹیک ہولڈر جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، اس لئے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ ملک کو ترقی دینے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، اس سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ دونوں نے جماعتوں نے ایک ایک سیٹ پر بات کی ہے۔ فیصلہ ایک ہے اور اعلان بھی ایک ہے کہ لوٹ مار، کرپشن ، جبرزیادتی کی سیاست نہیں چلنے دینی، سندھ کے عوام کو ان کا حق دلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close