واپڈا ملازمین نے ایک سال میں کتنی مفت بجلی استعمال کر ڈالی؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پی این آئی) واپڈا ملازمین صرف ایک سال میں اربوں روپے کی مفت بجلی ڈکار گئے۔

سال 2022-23 کے دوران مفت بجلی استعمال کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ریٹائرڈ افسران اور ملازمین بھی مفت بجلی استعمال کرتے رہے۔ ’’مال مفت دل بے رحم‘‘ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور واپڈا کے ملازمین مالی سال2022-23 میں 10ارب روپے کی مفت بجلی ڈکار گئے ،مفت بجلی استعمال کرنے والوں میں گریڈ ایک سے 22 اور ریٹائر ہونے والے افسران بھی شامل ہیں ۔

سال 2022-23 کے دوران مفت بجلی استعمال کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔دستاویزات کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو 10ارب روپے سے زائد کی مفت بجلی دی گئی،جنکوز،ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی ملازمین نے بجلی کی35کروڑ56لاکھ سے زائد مفت یونٹ استعمال کیے، ایک سال میں مفت استعمال کیے گئے یونٹس کی مجموعی قیمت 10ارب48کروڑ18لاکھ روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close