اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی ہے جس کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلےکے تحت سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کےکیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے 6 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا،
عدالت نے اپنے فیصلے میں سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو اوور رول کردیا۔فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کےذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی پراسس موجود نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعدضروری تھا کہ یہ فیصلہ فوری سنایا جاتا، تمام وکلاء اور اٹارنی جنرل کے آنےکا شکریہ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں