راولپنڈی میں فائرنگ، کتنے مارے گئے؟

راولپنڈی(پی این آئی) راولپنڈی میں فائرنگ، کتنے مارے گئے؟تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ چونترہ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close