تحریک انصاف میں کون کہاں سے الیکشن لڑرہا ہے، فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف میں کون کہاںسے الیکشن لڑرہا ہے، فیصلہ کر لیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہےکہ پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہےکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے،

محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائےگا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائےگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں لیکن وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close