وکیل کے لباس میں شخص کی عدالت کے باہر فائرنگ، ایک قتل، 3 زخمی

پشاور (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔ پشاور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے زخمیوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close