چوہدری پرویز الہٰی اور اہلیہ کے لیے بہت ہی بری خبر آ گئی

لاہور (پی این آئی) الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔۔۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔۔۔ اس سے پہلے دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا جبکہ وکیل مرکزی صدر پی ٹی آئی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر لئے۔۔۔الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close