اسلام آباد (پی این آئی) بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں
پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان کا مؤقف ہے کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، جس پر فوری سماعت کی جائے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں