پنجاب میں شدید دھند کا راج ، متعدد مقامات پرموٹر وے بند

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں شدید دھند کا راج ، متعدد مقامات پرموٹر وے بند، پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2 دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم 1 دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے روہڑی تک دھند کے باعٖث بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

شدید دھند سے فضائی شیڈول درہم برہم، آج بھی 25 پروازیں منسوخترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں