عمران خان سے کتابوں اور اخبارات کی سہولت چھین لی گئی؟ اڈیالہ جیل سے بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان سے کتابوں اور اخبارات کی سہولت چھین لی گئی؟ اڈیالہ جیل سے بڑی خبر ۔۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے اخبارات اور کتابوں کی سہولت واپس لینے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اخبارات اور کتابیں واپس لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اخبارات اور کتابوں کی سہولت معمول کے مطابق دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close