جے یو آئی اِن ایکشن، پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے نائب صدر آغا تیمور خان پٹھان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کا حصہ بن گئے۔

شکار میں جلسے کے دوران آغا تیمور پٹھان نے راشد محمود سومرو کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر راشد سومرو نے آغا تیمور خان کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری اور دھاندلی کی تو سندھ اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جے یو آئی ایف الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، کچھ علاقوں میں مائنس 10 درجہ حرارت کے باعث الیکشن مہم میں مسائل ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ پہلے موسم بہتر ہو اور اُس کے بعد میں الیکشن ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close