پیپلزپارٹی نے ایکساتھ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرادیں

جھنگ(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے ایکساتھ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرادیں ۔۔ جھنگ میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

 

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے این اے 109 کے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری، نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال کی ملاقات کے بعد حیدر بخاری پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے صاحبزادوں اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے فہیم احمد خان کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ، فہیم احمد خان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ان ملاقاتوں کے موقع پر پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکریٹری نواز خان اور سینئیر لیڈرعبدالقادر شاہین موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close