اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے ایک نئے ویریئنٹ (جے این ون) کے 4 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نیا ویریئنٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویریئنٹ کی ہلکی علامات تھیں اور وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر صحت ڈاکر ندیم جان کا کہنا ہے کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل ایئرپورٹس تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، بارڈرہیلتھ سروسز کا ادارہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے جبکہ وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں