ن لیگ کا لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پی این آئی) ن لیگ کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پارٹی کی اکثریت نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کر دی۔ این اے117سے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے۔ این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے، جب کہ مریم نواز کا این اے 120 سے انتخاب لڑنے کی ممکنہ توقع ہے۔ ادھر انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی حتمی بیٹھک آج (پیر کو ) ہو گی۔ ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کرے گا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا شام 5 بجے دورہ کرے گا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے رہنما رانا مشہود خاص طور پر شرکت کریں گے، سینئر رہنمائ خواجہ سعد رفیق بھی آن لائن میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ آج ہی متوقع ہے، این اے 242 کی نشست پر مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں