ٹھٹہ (پی این آئی) سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں 3 ماہ قبل انتقال کر جانے والے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگادی گئی، ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر شوکاز بھی جاری کردیا گیا۔
عام انتخابات میں الیکشن کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ٹھٹہ کےگورنمنٹ پرائمری اسکول جڑیوگڈو کے ٹیچر محمد عمر شیخ 3 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔تاہم مرحوم ٹیچر کی بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگادی گئی اور الیکشن کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر مرحوم کو شوکاز بھی جاری کردیا گیا۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نےکراچی تبادلہ ہوجانے والے ایک اور سینیئر ٹیچر محمد عمر جوکھیو کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں