جمشید دستی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کو انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلیں۔ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔ جمشیددستی نے این اے 175، 176 اورپی پی 269 اور271 سےاپیلیں دائرکررکھی تھیں۔ جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اور عامر خان بھٹہ نے دلائل پیش کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close